Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / شراب پیکر ہنگامہ کرنے والے بحریہ کے چھ اہلکار حراست میں

شراب پیکر ہنگامہ کرنے والے بحریہ کے چھ اہلکار حراست میں

پنجی،15ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) گوا کی راجدھانی پنجی سے 35کلومیٹر دور واسکو کے ایک ریستوراں میں شراب کے نشہ میں ہنگامہ کرنے کے الزام میں ہندستانی بحریہ کے چھ اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق حراست میں لئے گئے تمام آئی این ایس گومتی بحری اڈے سے وابستہ ہیں۔ انہیں واسکو کے آنند آشرم ریستوراں کی انتظامیہ کے ساتھ بحث و تکرار کرنے کے بعد کل رات حراست میں لے لیا گیا۔ وہ تمام نشہ میں تھے یا نہیں اس کی جانچ کے لئے انہیں سرکاری ہیلتھ سنٹر میں بھیجا گیا تھا۔حراست میں لئے گئے بحری فوجیوں کے نام پردیپ نوٹیال (33 سال)، آشیش کمار (28)، سنجے کمار (32)، ایس چودھری (30)، مانویندر سنگھ (24) اور امیت چندر (28) ہیں۔

TOPPOPULARRECENT