Friday , June 22 2018
Home / جرائم و حادثات / شراب کا تاجر اور منیجر گرفتار

شراب کا تاجر اور منیجر گرفتار

حیدرآباد ۔ 16 ڈسمبر (سیاست نیوز) کشائی گوڑہ پولیس نے ایک شراب کی دکان کے مالک اور اس کے منیجر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جن کی دکان سے واپس ہورہے ایک شخص کی موت ہوگئی تھی۔ پولیس کا ماننا ہیکہ اگر شراب کی اس دکان پر پٹریاں چڑھنے اور اترنے کیلئے احتیاطی تدابیر اور ریلینگ ہوتی تو شاید 50 سالہ بالراج گوڑہ سیڑھیوں سے گر کر ہلاک نہیں ہوتا۔ کشائی گوڑہ علاقہ کا ساکن بالراج گوڑ کل شام علاقہ میں واقع نیو وکرانت وائن شاپ پر شراب خریدنے آیا تھا اور شراب لیکر واپس ہورہا تھا کہ وہ گر کر شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT