Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / شراب کمپنیوں کو پانی بند کردینے کی درخواست قبول

شراب کمپنیوں کو پانی بند کردینے کی درخواست قبول

نئی دہلی 16 مئی ( سیاست ڈآٹ کام ) سپریم کورٹ نے ایک درخواست کی سماعت سے اتفاق کرلیا ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ مہاراشٹرا کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں شراب کی کمپنیوںکو پانی کی سربراہی پر مکمل امتناع عائد کردیا جائے ۔ بمبئی ہائیکورٹ کی اورنگ آباد بنچ نے حال ہی میں ریاستی حکومت سے کہا تھا کہ وہ 10 مئی سے شراب کی صنعت کو پانی کی سربراہی 60 فیصد تک محدود کردے ۔ اس فیصلے پر 27 مئی تک عمل کی ہدایت دی گئی تھی ۔ جسٹس اے ایم ساپرے اور جسٹس اشوک بھوشن پر مشتمل ایک تعطیلاتی بنچ نے اس مسئلہ پر سماعت 23 مئی کو مقرر کی ہے جبکہ ایک وکیل نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ پانی کی سربراہی میں کمی کرنے کی بجائے مکمل امتناع عائد کیا جانا چاہئے کیونکہ سارے علاقہ میں پانی کی انتہائی شدید قلت ہے ۔ بنچ نے درخواست پر سماعت سے قبل کہا کہ اس مسئلہ پر درخواستیں دائر کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا ۔ انہوں نے سوال کیا تھا کہ پانی کہاں سے آئیگا ؟ ۔ پانی دستیاب ہی نہیں ہے ۔ کیا درخواستیں دائر کرنے سے پانی آ جائیگا ؟ ۔ درخواست گذار کا ادعا تھا کہ علاقہ میں پانی کی قلت اس حد تک ہوگئی ہے کہ اس کی وجہ سے لوگ مر رہے ہیں اور پانی بھی انتہائی کم مقدار میں دستیاب ہے ۔

TOPPOPULARRECENT