Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / شراب کی دکان میں سرقہ کی واردات

شراب کی دکان میں سرقہ کی واردات

شمس آباد  /9 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شمس آباد میں نیشنل ہائی وے اور آر جی آئی پولیس اسٹیشن کے قریب واقع وینکٹیشورا وائنس میں کل رات سرقہ کی واردات پیش آئی ۔ تفصیلات کے بموجب وینکٹیشورا وائنس شاپس میں کل رات چند نامعلوم سارقین نے شٹر توڑ کر دکان میں داخل ہوتے ہوئے غلہ میں موجود 8 ہزار روپئے لیکر فرار ہوگئے اور اس کے علاوہ شراب کی بوتلیں بھی غائب ہیں ۔ جلمہ تقریباً دس ہزار روپئے سے زائد کا سرقہ ہوا ۔ اطلاع ملتے ہی سب انسپکٹر کرائم وینکٹیشورلو اپنے عملہ کے ساتھ مقام پر پہونچ گئے اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ سارقین کی نشاندہی کرکے جلد انہیں گرفتار کرنے کا تیقن دیا۔

TOPPOPULARRECENT