Wednesday , December 13 2017
Home / سیاسیات / شراب کے خلاف کہیں بھی مہم چلانے تیار : نتیش کمار

شراب کے خلاف کہیں بھی مہم چلانے تیار : نتیش کمار

پٹنہ 18 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار میں مکمل نشہ بندی کے بعد چیف مسنٹر نتیش کمار نے آج کہا کہ اگر انہیں مدعو کیا جاتا ہے تو وہ دوسری ریاستوں میں بھی الکحل کے خلاف مہم چلانے تیار ہیں۔ نتیش کمار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کچھ گروپس انہیں شراب کے خلاف کسی پروگرام میں مدعو کرتے ہیں تو وہ یہ دعوت قبول کرینگے اور شراب کی فروخت اور اس کے استعمال کے خلاف مہم چلائیں گے ۔ واضح رہے کہ یہ اطلاعات تھیں کہ بہار میں شراب بندی کے بعد پڑوسی ریاستوں اتر پردیش اور جھارکھنڈ میں شراب کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے ۔ بہار میں 5 اپریل سے نشہ بندی نافذ ہوئی تھی ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ریاستی حکومت نے شستر سیما سرکشا بل ( بی ایس ایف ) سے کہا ہے کہ وہ ہند ۔ نیپال سرحد پر چوکسی میں اضافہ کردیں تاکہ شراب کی اسمگلنگ کو روکا جاسکے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر سارے ملک میں شراب کی فروخت اور اس کے استعمال پر پابندی لگائی جاتی ہے تو وہ خیر مقدم کرینگے ۔

TOPPOPULARRECENT