Wednesday , December 13 2017
Home / جرائم و حادثات / شراب کے مسئلہ پر شوہر بیوی کی علحدگی، شوہر کی خودکشی

شراب کے مسئلہ پر شوہر بیوی کی علحدگی، شوہر کی خودکشی

حیدرآباد۔/20اکٹوبر، ( سیاست نیوز) شراب نہ چھوڑنے پر بیو ی نے گھر چھوڑ دیا اور بیوی کے گھر چھوڑنے پر ایک شخص نے دنیا چھوڑدی۔ دنڈیگل پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 42 سالہ کالیا نے کل رات انتہائی اقدام کیا۔ یہ شخص پیشہ سے مزدور سورارم علاقہ کا ساکن تھا اور کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی تھا۔ اس شخص کی شراب کی عادت سے اس کی بیوی تنگ آچکی تھی اور اس نے شوہر پر شرط لگائی کہ تھی کہ وہ شراب چھوڑدے ورنہ وہ گھر چھوڑ دے گی۔ تاہم کالیا اس بات پر راضی نہ تھا اور اس کی بیوی گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی۔ بیوی کے چلے جانے سے یہ شرابی شخص دلبرداشتہ ہوگیا تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلیا۔ پولیس دنڈیگل نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT