Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / شراب کے مسئلہ پر وزیرآبکاری اور وھپ میں جھگڑا

شراب کے مسئلہ پر وزیرآبکاری اور وھپ میں جھگڑا

حیدرآباد۔16مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ضلع نلگنڈہ میں غیرقانونی طور پر شراب فروخت کرنے والی دکانات کے خلاف محکمہ آبکاری کے دھاوے اب چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کیلئے درد سر بن گئے ہیں کیونکہ اس مسئلہ پر وزیر آبکاری ٹی پدما راؤ اور وھپ جی سنیتا کے درمیان آج اسمبلی لابیز میں تلخ بحث ہوگئی ۔باوثوق ذرائع کے مطابق مسز سنیتا نے اپنے حلقہ اسمبلی آلیر میں شراب کی ایک دوکان پر دھاوے پر برہمی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے وزیر آبکاری سے نمائندگی کی کہ وہ شراب کا غیر قانونی ذخیرہ رکھنے والے مالک و دکان کو معاف کردیں لیکن مسٹر پدما راؤ نے مسز سنیتا کے ساتھ اسمبلی لابیز میں موجود شراب کی دکان کے مالک کو ڈانٹ دیا ۔ انہوں نے مسز سنیتا کی مسلسل درخواست کے باوجود کوئی مثبت جواب دینے سے گریز کیا اور یہاں تک کہہ دیا ہے کہ اگر کوئی شکایت ہے تو چیف منسٹر سے رجوع ہوں ۔ وزیر آبکاری کے اس جواب پر مسز سنیتا برہم ہوگئیں اور کہا کہ یقیناً وہ اس مسئلہ پر چیف منسٹر سے بات چیت کریں گی ۔

TOPPOPULARRECENT