Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / شراب کے کاروبار میں ملوث شخص گرفتار

شراب کے کاروبار میں ملوث شخص گرفتار

حیدرآباد /27 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) فلک نما پولیس نے گڑمبہ کے کاروبار میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 60 لیٹر گڑمبہ برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سردار ساکن تیگل کنٹہ فلک نما انڈیکا کار میں دھول پیٹ سے فلک نما کو گڑمبہ منتقل کر رہا تھا کہ فلک نما پولیس کا چوکس بلو کولٹ عملے نے اسے گرفتار کرلیا اور کار کی تلاشی کے دوران ممنوعہ گڑمبہ برآمد کرلیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ سردار نواب صاحب کنٹہ کے ساکن اختر کی ایما پر گڑمبہ کی منتقلی کر رہا تھا ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے گڑمبہ برآمد کرتے ہوئے اسے عدالت میں پیش کردیا اور بعد ازاں جیل منتقل کردیا گیا ۔ اختر کو سابق میں بھی گڑمبہ کے کاروبار میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT