Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / شرجیل کی آئرلینڈ کے خلاف تیزترین سنچری

شرجیل کی آئرلینڈ کے خلاف تیزترین سنچری

ڈبلن ، 18 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے شرجیل خان کی جارحانہ سنچری (152 رنز، 86 گیندیں، 16 چوکے، 9 چھکے) کی بدولت آئرلینڈ کے خلاف آج پہلے ونڈے انٹرنیشنل میں یہاں اظہرعلی شروع میں آؤٹ ہونے کے باوجود اپنی پوزیشن مستحکم بنالی۔ اظہراور شرجیل نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 17 رنز بنائے۔ کپتان اظہرصرف ایک رن بنا سکے جس کے بعد شرجیل نے محمد حفیظ (37) کے ساتھ مل کر اسکور کو آگے بڑھایا اور 97 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم اسکور 107 تک پہنچایا۔ شرجیل نے اپنی دھواں دھار سنچری 12 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 61 گیندوں پر مکمل کی جو پاکستان کی جانب سے چوتھی تیزترین سنچری ہے۔پاکستان نے 47 اوور فی ٹیم کے میچ میں تادم تحریر 42 اوورز میں 280/5 اسکور کرلئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT