Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / شرح ترقی کیلئے امدادی پیکیج ضروری: راجیو کمار

شرح ترقی کیلئے امدادی پیکیج ضروری: راجیو کمار

نئی دہلی۔16اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) نیتی آیوگ کے وائس چیرمین راجیو کمار نے شرح طرقی کو تقویت دینے کے لیے اقتصادی پیکیج کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اضافی مصارف کو صرف پیداواریت اور سرمایہ مصارف کو بڑھانے کے لیے استعمال کیا جانا چاہئے۔ معاشی سست روی کے پیش نظر انڈسٹری کو حکومت سے امدادی پیکیج کا انتظار ہے۔ راجیو کمار نے کہا کہ وہ موجودہ حالات کو امدادی پیکیج کے لیے مناسب وقت سمجھتے ہیں۔ تاہم اضافی مصارف کا استعمال سوجھ بوجھ کے ساتھ ہونا چاہئے۔ حال ہی میں وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کہا تھا کہ انہوں نے اقتصادی پیکیج کا وعدہ نہیں کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT