Thursday , September 20 2018
Home / ہندوستان / شرح سود میں تخفیف سے آر بی آئی مطمئن

شرح سود میں تخفیف سے آر بی آئی مطمئن

نئی دہلی ۔ 10 فبروری ۔( سیاست ڈاٹ کام ) ریزرو بینک آف انڈیا کی طرف سے پالیسی شرحوں میں کی گئی تخفیف کا فائدہ قرض میں سود کی شرحوں میں تخفیف کی شکل میں کسٹمرس کو دینے کے معاملے میں آ ربی آئی گورنر نے آج کہا کہ اس سمت میں بینکوں کی کارکردگی اچھی رہی ہے ۔آر بی آئی ڈائریکٹروں کے مرکزی بورڈ کے ساتھ وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی یہاں مابعد بجٹ میٹنگ ہوئی اور پھر میڈیا کے سوالوں کے جواب میں گورنر ارجت پٹیل نے کہا کہ مرکزی بینک نے جب پالیسی شرحوں میں تخفیف کا سلسلہ شروع کیا تھا اس کے بعد سے اگر بینکوں کے ذریعہ قرض پر شرح سود میں کی گئی تخفیف دیکھی جائے تو کسٹمرس کو اچھا فائدہ دیا گیا ہے ۔آر بی آئی گورنر نے کہا کہ حالانکہ کسٹمرس کو فائدہ دینے میں بینکوں نے تاخیر کی لیکن اب بینکوں سے قرض لینے والوں کو اچھا فائدہ مل چکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT