Sunday , June 24 2018
Home / ہندوستان / شرح سود میں 0.25 فیصد کمی، ریزرو بینک کا حیرت انگیز فیصلہ

شرح سود میں 0.25 فیصد کمی، ریزرو بینک کا حیرت انگیز فیصلہ

ممبئی ۔ 15 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ریزرو بینک آف انڈیا نے اپنے سخت موقف سے اعتراض کرتے ہوئے آج حیرت انگیز طور پر شرح سود میں5 0.2 فیصد کٹوتی کی ہے۔ اس کے نتیجہ میں مکانات اور گاڑیوں کیلئے قرضہ جات پر ماہانہ اقساط اور شرح سود میں کمی کی توقع ہے۔ صنعتی شعبہ کی جانب سے طویل عرصہ سے یہ مطالبہ کیا جارہا تھا جو بالآخر اب پورا ہوا۔ ریزرو بینک کے

ممبئی ۔ 15 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ریزرو بینک آف انڈیا نے اپنے سخت موقف سے اعتراض کرتے ہوئے آج حیرت انگیز طور پر شرح سود میں5 0.2 فیصد کٹوتی کی ہے۔ اس کے نتیجہ میں مکانات اور گاڑیوں کیلئے قرضہ جات پر ماہانہ اقساط اور شرح سود میں کمی کی توقع ہے۔ صنعتی شعبہ کی جانب سے طویل عرصہ سے یہ مطالبہ کیا جارہا تھا جو بالآخر اب پورا ہوا۔ ریزرو بینک کے اس اعلان کا اثر فوری طور پر اسٹاک مارکٹ میں دیکھا گیا جہاں بی ایس ای حساس اشاریہ میں 600 پوائنٹس اچھال آیا۔ این ایس ای حساس اشاریہ بھی 176 پوائنٹس بڑھ کر 8400 کے نشانہ تک پہنچ گیا تھا۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے شرح سود میں کمی کرنے آر بی آئی کے فیصلہ کی ستائش کی۔ انہوں نے اسے ہندوستانی معیشت کیلئے مثبت قدم قرار دیا اور کہا کہ سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے حکومت کی کوششوں میں مدد ملے گی۔ اس فیصلہ سے صارفین کے ہاتھوں میں زیادہ رقم محفوظ ہوسکے گی۔

TOPPOPULARRECENT