شردل 1.4 اوور کے بعد ہی میدان سے باہر

حیدرآباد۔12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان حیدرآباد میں کھیلے جارہے دوسرے ٹسٹ میچ کے ساتھ شردل ٹھاکر نے اپنے ٹسٹ کرئیر کا آغازکیا لیکن وہ 1.4 اوورس کی بولنگ کے بعد ہی زخمی ہوکر میدان سے باہر چلے گئے ۔ شردل کو محمد سمیع کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا۔ کوہلی نے کہا کہ سمیع کو آرام دیا گیا ہے ،کیونکہ سمیع نے 6 ٹسٹ کھیلے تھے اور لگاتار اوورس پھینکے۔ شردل ہندوستان کی جانب سے ٹسٹ کا آغاز کرنے والے 294 ویں کھلاڑی ہیں، لیکن پہلے میچ میں ہی شردل خود کو زخمی کربیٹھے۔ شردل ٹھاکر جب اننگز کا چوتھا اوور ڈال رہے تھے ، تبھی گیند پھینکنے کے بعد ان کی پاوں میں کھینچاو ہونے لگا۔ یہ دیکھتے ہوئے فوراً ہی فزیو میدان پر آئے ، ان سے بات چیت کرنے کے بعد ٹھاکر نے میدان سے باہر جانے کا فیصلہ کیا۔ امید کی جارہی ہے دوسرے دن وہ پھر میدان پر لوٹیں گے اوراگر وہ نہیں لوٹتے ہیں تو باقی اننگز میں ہندوستا ن کے پاس امیش یادو کے طور پر ایک ہی فاسٹ بولر بچے گا ۔

TOPPOPULARRECENT