شردپوار نے اودھو ٹھاکرے کی سراہنا کی ، نئی سیاسی صف بندی کے اشارے

ممبئی ۔ /12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں انتخابات کے بعد نئی سیاسی صف بندیوں کی پیش قیاسی کے دوران این سی پی سربراہ شردپوار نے آج شیوسینا صدر اودھو ٹھاکرے کی سراہنا کی ۔ انہوں نے کہا کہ اودھو ٹھاکرے 2012ء میں ان کے والد اور بانی شیوسینا بال ٹھاکرے کی موت کے بعد پارٹی کو مستحکم بنانے کیلئے سخت محنت کررہے ہیں ۔ شر دپوار نے کہا کہ با

ممبئی ۔ /12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں انتخابات کے بعد نئی سیاسی صف بندیوں کی پیش قیاسی کے دوران این سی پی سربراہ شردپوار نے آج شیوسینا صدر اودھو ٹھاکرے کی سراہنا کی ۔ انہوں نے کہا کہ اودھو ٹھاکرے 2012ء میں ان کے والد اور بانی شیوسینا بال ٹھاکرے کی موت کے بعد پارٹی کو مستحکم بنانے کیلئے سخت محنت کررہے ہیں ۔ شر دپوار نے کہا کہ بالاصاحب کی موت کے بعد آپ (میڈیا) نے شیوسینا کے مستقبل کے بارے میں کافی سیاہی ضائع کی ۔ اودھو ٹھاکرے نے تمام اندازوں کو غلط ثابت کردیا ۔وہ پارٹی کو مستحکم بنانے کیلئے کافی محنت کررہے ہیں جو توقع سے زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی یا شکست ایک الگ معاملہ ہے لیکن اودھو ٹھاکرے سخت محنت کررہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT