Wednesday , August 15 2018
Home / سیاسیات / شردپوار کی سیاست مہاراشٹرا کیلئے خطرناک

شردپوار کی سیاست مہاراشٹرا کیلئے خطرناک

ممبئی ۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) این سی پی سربراہ شردپوار کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیوسینا نے آج کہا کہ ان کی سیاست مہاراشٹرا کیلئے ’’خطرناک‘‘ ہے اور دعویٰ کیا کہ وہ سماج میں تفرقہ ڈال رہے ہیں اور ہم آہنگی کو متاثر کررہے ہیں۔ سینا نے کہا کہ ایک سابق چیف منسٹر کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ بھیما ۔ کورے گاؤں تشدد میں پولیس تحقیقات میں رکاوٹیں پیدا کریں اور پوچھا کہ پوار اس واقعہ کی تحقیقات میں سوالیہ نشان کے ساتھ کس کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ بھیما ۔ کورے گاؤں میں یکم ؍ جنوری کو ذات پات کے تشدد کے سلسلہ میں پونے پولیس کی جانب سے حال میں پانچ لوگوں کو گرفتار کئے جانے کے بعد پوار نے الزام عائد کیا کہ حکومت بعض ترقی پسند لوگوں کو نکسلائیٹس قرار دے رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT