Thursday , June 21 2018
Home / سیاسیات / شردپوار کی 75 ویں سالگرہ پر سماجی مسائل پرسمینارس کا پروگرام

شردپوار کی 75 ویں سالگرہ پر سماجی مسائل پرسمینارس کا پروگرام

ممبئی 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) یشونت راؤ پرتشٹھان سلسلہ وار سمینارس کا اہتمام کرے گا تاکہ این سی پی کے صدر شردپوار کی 75 ویں سالگرہ منفرد انداز میں منائی جاسکے۔ این سی پی قائد ہیمنت ٹکلے نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ شردپوار پرتشٹھان کے صدر ہیں اور سماجی تبدیلی کے علمبردار بھی ہیں۔ وہ ہمیشہ ترقیات کے مسائل کی یکسوئی کرتے رہے ہیں اِس لئ

ممبئی 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) یشونت راؤ پرتشٹھان سلسلہ وار سمینارس کا اہتمام کرے گا تاکہ این سی پی کے صدر شردپوار کی 75 ویں سالگرہ منفرد انداز میں منائی جاسکے۔ این سی پی قائد ہیمنت ٹکلے نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ شردپوار پرتشٹھان کے صدر ہیں اور سماجی تبدیلی کے علمبردار بھی ہیں۔ وہ ہمیشہ ترقیات کے مسائل کی یکسوئی کرتے رہے ہیں اِس لئے 12 ڈسمبر کو اُن کی 75 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں سلسلہ وار سماجی مسائل پر سمینارس منعقد کئے جائیں گے۔ اُنھوں نے کہاکہ شردپوار چاہے برسر اقتدار ہوں یا نہ ہوں ہر شعبہ میں اُن کے کارنامے نمایاں رہے ہیں اور سب کو ساتھ لے کر چلنے والی شخصیت ہیں۔

TOPPOPULARRECENT