Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / شردھا کپور نے بیڈمنٹن کی ٹریننگ شروع کر دی

شردھا کپور نے بیڈمنٹن کی ٹریننگ شروع کر دی

حیدرآباد۔9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے بیڈمنٹن کی ٹریننگ شروع کردی کیونکہ انہیں اسٹار کھلاڑی سائنا نہوال کی زندگی پر مبنی فلم میں مرکزی کردار کی پیشکش کی گئی ہے جس کیلئے وہ بیڈ منٹن کے بنیادی قوانین سے آگاہی حاصل کرنے کی خواہشمند ہیں۔ انہوں نے مقامی اکیڈمی میں کوچ پولیلا گوپی چند اور سائنا نہوال کے ساتھ بیڈمنٹن کی پریکٹس کی تاکہ وہ اپنے کردار سے پوری طرح انصاف کر سکیں۔ سائنا نہوال پر فلم بنانے کا باضابطہ اعلان اپریل میں کیا جائے گا جس کی ہدایت کاری کیلئے امول گپتے کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT