Tuesday , October 16 2018
Home / سیاسیات / شردیادو کو فی الحال بحیثیت ایم پی تنخواہ نہیں

شردیادو کو فی الحال بحیثیت ایم پی تنخواہ نہیں

نئی دہلی 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج کہاکہ سابق صدر جنتادل (یو) شردیادو جنھیں راجیہ سبھا چیرمین کی جانب سے ایم پی کی حیثیت سے نااہل قرار دیا جاچکا ہے، وہ رکن پارلیمان کی حیثیت سے اُنھیں ملنے والی تنخواہ اور بھتوں یا دیگر فوائد حاصل نہیں کرسکتے ہیں۔ فاضل عدالت نے دہلی ہائیکورٹ کے گزشتہ سال دیئے گئے حکمنامے میں ترمیم کردی، جس کے ذریعہ ہائیکورٹ نے شرد یادو کو تنخواہ ، الاؤنس اور دیگر فوائد راجیہ سبھا سے ایم پی کی حیثیت سے اپنی نااہلیت کے جواز کو چیلنج کرنے والی اپنی عرضی کی یکسوئی تک حاصل کرنے کی اجازت دے دی تھی۔ تاہم، جسٹس اے کے گوئل اور جسٹس اشوک بھوشن کی وکیشن بنچ نے شرد یادو کو اپنے سرکاری بنگلہ میں رہنے کی اجازت دے دی جیسا کہ گزشتہ سال 15 ڈسمبر کو ہائیکورٹ نے احکام جاری کئے تھے۔ فاضل عدالت کا فیصلہ جے ڈی (یو) کے راجیہ سبھا ایم پی رام چندر پرساد سنگھ کی عرضی پر سامنے آیا ہے جس کے ذریعہ دہلی ہائیکورٹ کے عبوری حکمنامہ کے جواز کو چیلنج کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT