Saturday , June 23 2018
Home / سیاسیات / شرد پوار زخمی، دہلی سے ممبئی واپس

شرد پوار زخمی، دہلی سے ممبئی واپس

نئی دہلی ۔ 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) این سی پی صدر شردار پوار کو آج زخمی ہونے پر نئی دہلی سے ممبئی لے جایا گیا ہے۔ اپنی رہائش گاہ پر چہل قدمی کرتے ہوئے وہ گر پڑے تھے۔ انہیں ایرایمبولنس کے ذریعہ ممبئی لایا گیا۔ 73 سالہ پوار کے پیر میں زخم آیا ہے اور ان کی پیٹھ کی ہڈی پر بھی زخم بتایا گیا ہے۔ ان کی اہلیہ پرتیبھا اور دختر سپریا سولے بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

TOPPOPULARRECENT