Thursday , November 23 2017
Home / سیاسیات / شرد پوار نے جہاں ووٹ ڈالا،وہاںاُن کا امیدوار نہیں

شرد پوار نے جہاں ووٹ ڈالا،وہاںاُن کا امیدوار نہیں

ممبئی۔/21فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) سربراہ این سی پی شرد پوار نے آج ایک بلدی وارڈ میں اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کیا جہاں 9امیدوار انتخاب لڑرہے ہیں اور ان میں سے کسی کا بھی این سی پی سے نہیں ہے۔ پوار نے داماد سدانندسولے اور نواسی ریوتی کے ہمراہ یہاں وارڈ نمبر 214 کے ایک پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالا۔ اس وارڈ میں مہا لکشمی مندر، جسلوک ہاسپٹل اور تاریخی گوالیا ٹینک گراؤنڈ جیسے نمایاں مقامات موجود ہیں۔ بریہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں وارڈ 214 سے 9 امیدوار چناؤ لڑرہے ہیں جن میں کانگریس، مہاراشٹرا نو نرمان سینا اور شیوسینا کے امیدوار شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT