Tuesday , June 19 2018
Home / سیاسیات / شرد پوار چیف منسٹر کے عہدہ کی دوڑ میں شامل نہیں

شرد پوار چیف منسٹر کے عہدہ کی دوڑ میں شامل نہیں

ممبئی۔ 12؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ چیف منسٹری کے عہدہ کی دوڑ میں شامل ہونے سے انکار کرتے ہوئے این سی پی کے صدر شرد پوار نے آج کہا کہ وہ تنظیمی اور مشاورتی صلاحیت میں عوامی زندگی میں شامل رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ چند ہی سال میں میں 75 سال کا ہوجاؤں گا، مجھے 48 سال تک عوام نے اپنا نمائندہ منتخب کیا تھا جن میں سے 25 سال وہ برسراقتدار رہے۔ اب

ممبئی۔ 12؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ چیف منسٹری کے عہدہ کی دوڑ میں شامل ہونے سے انکار کرتے ہوئے این سی پی کے صدر شرد پوار نے آج کہا کہ وہ تنظیمی اور مشاورتی صلاحیت میں عوامی زندگی میں شامل رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ چند ہی سال میں میں 75 سال کا ہوجاؤں گا، مجھے 48 سال تک عوام نے اپنا نمائندہ منتخب کیا تھا جن میں سے 25 سال وہ برسراقتدار رہے۔ اب انھوں نے فیصلہ کیا ہے کہ مزید برسراقتدار نہیں رہیں گے۔ وہ اپنی پارٹی کے لئے مشاورتی اور تنظیمی کام انجام دیں گے۔ مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کے بعد اپنی پارٹی کے کسی رکن کے لئے چیف منسٹر کے عہدہ کا مطالبہ کرنے کے بارے میں انھوں نے کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔
وزیراعظم کی ’سوچھ ‘بھارت مہم قابل ستائش:شتروگھن سنہا
جمشیدپور۔12اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) اداکار سے سیاستداں بننے والے شترو گھن سنہا نے وزیراعظم نریندر مودی کی زبردست ستائش کی اور سوچھ بھارت ‘ سواست بھارت اور آدرش گرام جیسی مہم شروع کرنے پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی پوری توانائی کے ساتھ ملک کی قیادت کررہے ہیں۔ان کا طاقتور رول ملک کے وقار کو نئی بلندی پر لے جائے گا۔ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سرحدی کشیدگی بھی مودی کی مضبوط قیادت کے باعث9دن کے اندر ختم ہوگئی۔

TOPPOPULARRECENT