Monday , September 24 2018
Home / سیاسیات / شرد پوار کا آئندہ حکمت عملی پر پارٹی قائدین سے تبادلہ خیال

شرد پوار کا آئندہ حکمت عملی پر پارٹی قائدین سے تبادلہ خیال

ممبئی۔ 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) این سی پی کے صدر شرد پوار نے سینئر پارٹی قائدین اور عہدیداروں کا مہاراشٹرا میں ایک دو روزہ اجلاس طلب کیا ہے تاکہ تنظیمی ڈھانچہ کو مستحکم بنانے کی آئندہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ اجلاس کا آغاز کل علی باغ میں ہوگا جو ضلع رائے گڑھ میں ہے۔ پارٹی ترجمان نے کہا کہ تقریباً 240 پارٹی قائدین اور عہدیدار

ممبئی۔ 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) این سی پی کے صدر شرد پوار نے سینئر پارٹی قائدین اور عہدیداروں کا مہاراشٹرا میں ایک دو روزہ اجلاس طلب کیا ہے تاکہ تنظیمی ڈھانچہ کو مستحکم بنانے کی آئندہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ اجلاس کا آغاز کل علی باغ میں ہوگا جو ضلع رائے گڑھ میں ہے۔ پارٹی ترجمان نے کہا کہ تقریباً 240 پارٹی قائدین اور عہدیدار ریاست گیر سطح سے پارٹی کے داخلی تبادلہ خیال میں شرکت کریں گے۔ پارٹی ترجمان نواب ملک نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی کے کردار، تنظیم کے استحکام اور پارٹی کے عوامی اثرو رسوخ میں اضافہ بھی ایجنڈہ میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی 41 نشستیں حاصل کرکے مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں چوتھے مقام پر پہنچ گئی ہے اور اس نے ریاستی بی جے پی حکومت کو بیرونی تائید کا پیشکش کیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT