Tuesday , June 19 2018
Home / سیاسیات / شرد پوار کی آج سالگرہ ‘مخالف حکومت ریلی میں شرکت

شرد پوار کی آج سالگرہ ‘مخالف حکومت ریلی میں شرکت

ناگپور 11 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) این سی پی کے سربراہ شرد پوار کل اپنی سالگرہ کے دن مہاراشٹرا میں بی جے پی ۔ شیوسینا حکومت کے خلاف سڑکوں پر اتریں گے ۔ شرد پوار کل 77 سال کے ہو جائیں گے ۔ وہ سرگرم سیاست میں اپنے 50 سال پہلے ہی مکمل کرچکے ہیں۔ اپوزیشن کانگریس اور این سی پی کی جانب سے کل ایک حکومت مخالف ریلی کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ اپوزیشن کا الزام ہے کہ مخلوط حکومت نے کسانو ںاور عام آدمی کو درپیش مسائل کو نظر انداز کردیا ہے ۔ کہا جا رہا ہے کہ شرد پوار جب کل احتجاج کیلئے سڑک پر اتریں گے تو یہ 30 سال میں پہلا موقع ہوگا ۔ وہ تین دہوں کے بعد کوئی احتجاج کرینگے ۔ سینئر این سی پی لیڈر ہیمنت ٹکالے نے کہا کہ یہ درست ہے کہ شرد پوار ریاستی حکومت کے خلاف 30 سال بعد احتجاج کرینگے ۔ 1985 میں شرد پوار نے اس وقت کی ریاستی حکومت کے خلاف سائیکل ریلی کا اہتمام کیا تھا ۔ یہ ریلی جلگاوں سے شروع ہو کر ناگپور میں ختم ہوئی تھی ۔ این سی پی کے ایک سینئر لیڈر نے کہا کہ چونکہ شرد پوار بیشتر وقتوں میں اقتدار میں رہے ہیں اس لئے وہ احتجاج سے دور رہے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT