Sunday , November 19 2017
Home / سیاسیات / شرد یادو کو دھمکی آمیز مکتوب موصول

شرد یادو کو دھمکی آمیز مکتوب موصول

نئی دہلی۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جے ڈی (یو) کے باغی لیڈر شرد یادو کو دائیں بازو کے ایک شدت پسند گروپ کا دھمکی آمیز مکتوب موصول ہوا ہے جس میں انہیں بہار کی سیاست میں ملوث ہونے اور قوم دشمن عناصر کی تائید پر سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی ہے۔ شرد یادو کے دفتر نے ہا کہ انہوں نے مرکزی وزارت داخلہ کو اس مکتوب سے واقف کروادیا ہے جو حال ہی میں راجیہ سبھا کے رکن کی رہائش گاہ پر ذریعہ ڈاک موصول ہوا تھا۔ اس مکتوب میں شرد یادو کو حکومت بہار یا ہندو مفادات کے خلاف بولنے کی صورت میں سنگین عواقب کی دھمکی دی گئی ہے۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ’’ملک دشمن قوتوں کی طرف داری کرتے ہوئے ایک بڑی غلطی کی ہے‘‘۔ شرد یادو نے آر جے ڈی اور کانگریس پر مشتمل عظیم سیکولر اتحاد سے اپنی پارٹی کی علیحدگی اور این ڈی اے میں شمولیت کے فیصلہ کی مخالفت کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT