Wednesday , September 26 2018
Home / سیاسیات / شرد یادو کی رکنیت منسوخ ‘راجیہ سبھا میں ہنگامہ

شرد یادو کی رکنیت منسوخ ‘راجیہ سبھا میں ہنگامہ

نئی دہلی15دسمبر(سیاست ڈاٹ کام )سرمائی اجلاس کے پہلے دن راجیہ سبھا میں جنتا دل یو لیڈر شرد یادو کی رکنیت منسوخ ہونے کے معاملے میں آج وقفہ صفر میں زبردست ہنگامہ ہوا جس سے ایوان کی کارروائی 12بجے تک ملتوی کردی گئی۔ صدر نشین وینکیا نائیڈو نے سابق آنجہانی اراکین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد ایوان کو مطلع کیا کہ جنتا دل یو کے ایوان میں لیڈر رام چندر پرساد کی عرضی کے سلسلے میں دونوں فریقون کی دلیل سننے کے بعد مسٹر شرد یادو اور مسٹر علی انور کی رکنیت طریقے کار اور ضابطوں کے تحت راجیہ سبھا سے منسوخ کردی گئی۔اس پر ایوان میں اپوزیشن لیڈر غلام بنی آزاد اور سماجوادی لیڈڑ لئڈر نریش اگروال نے اعتراض ظاہر کیا اور سوال اٹھائے ۔ مسٹر اگروال نے سسٹم کا سوال اٹھایا جسے نائیڈو نے مسترد کردیا۔اسی دوران اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ شروع کردیا۔مسٹر آزاد اور مسٹر اگروال نے کہا کہ وہ مسٹر نائیڈو کے فیصلے کو چیلنج نہیں کر رہے ہیں لیکن انہیں اپنی بات کہنے کی اجازت دی جائے ،تب مسٹر نائیڈو نے مسٹر اگروال کو اظہار خیال کی اجازت دی۔اس سے پہلے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بہار میں عظیم اتحاد کے نام پر عوام سے ووٹ مانگے گئے تھے اور اس اتحاد میں جے ڈی یو،کانگریس اور راشٹریہ جنتا دل شامل تھے لیکن بعد میں جے ڈی یو نے عظیم اتحاد چھوڑ کر بی جے پی کا دامن تھام لیا۔اس لئے جے ڈی یو کے دوسرے اراکین کو استعفیٰ دینا چاہئے نہ کہ مسٹر یادو کو ہٹایا جانا چاہئے تھا۔

TOPPOPULARRECENT