Sunday , November 19 2017
Home / عرب دنیا / شرعی سبب کے بغیر عازمین کو روکنا جائز نہیں : سعودی مفتی اعظم

شرعی سبب کے بغیر عازمین کو روکنا جائز نہیں : سعودی مفتی اعظم

ریاض ۔ 21 اگست (سیاست اڈٹ کام) سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ نے قطر کے عازمین حج کی فضائی راستے منتقلی کے حوالے سے قطری حکام کے منفی موقف کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔عربی روزنامے ’’الشرق الاوسط‘‘ نے پیر کے روز بتایا کہ سعودی مفتی اعظم کے مطابق دوحہ حکومت کا فضائی راستے کے ذریعے اپنے عازمین حج کو سعودی عرب منتقل کرنے سے انکار کرنا یقینا ’’ایک غلط اور خطرناک حرکت‘‘ہے۔ انہوں نے اپنے تبصرے میں کہا کہ ’’عازمین حج کو بنا کسی شرعی سبب کے مقامات مقدسہ آنے سے روکنا جائز نہیں‘‘۔سعودی مفتی اعظم کا یہ تبصرہ سعودی فضائی کمپنی ’’سعودیہ‘‘ کے ڈائریکٹر جنرل انجینیر صالح الجاسر کے اس بیان کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ ’’قطر نے سعودی عرب کی حج پروازوں کو دوحہ کے ایرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں دی جس کے بعد حج پروازوں کو روک دیا گیا ہے‘‘۔

 

TOPPOPULARRECENT