Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / شرعی فیصلہ بورڈ کی تشکیل کیلئے آج علماء کرام کا اجلاس

شرعی فیصلہ بورڈ کی تشکیل کیلئے آج علماء کرام کا اجلاس

رشید فنکشن ہال چادرگھاٹ میں مقرر، جناب محمد مشتاق ملک کا بیان
حیدرآباد 11 مارچ (راست) رشید فنکشن ہال اعظم پورہ نزد مسلم میٹرنٹی ہاسپٹل میں 12 مارچ بروز اتوار 10.30 بجے دن شرعی فیصلہ بورڈ کے قیام کے لئے مفتیان، علماء کرام، وکلاء، دانشوروں کا اجلاس منعقد ہوگا۔ پولیس تھانوں، عدالتوں کے چکر سے مسلمانوں کو بچانے اور عدلیہ کو شریعت کے خلاف غلط تشریحات سے روکنے تمام مکاتب فکر و مسالک پر مشتمل شرعی فیصلہ بورڈ قائم کیا جارہا ہے۔ جس میں نامور وکلاء، دانشور حضرات مفتیان و علماء کے ساتھ شامل رہیں گے۔ جناب محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان نے بتایا کہ 5 تا 10 مساجد پر مشتمل ایک زون تشکیل دیا جائے گا اور شہر حیدرآباد و سکندرآباد میں زونل کی سطح پر شرعی فیصلہ کمیٹیاں قائم کی جائیں گی اور مرکزی شرعی فیصلہ بورڈ بھی آپسی تنازعات کی سماعت کرے گا۔ 5 تا 7 رکنی ایک فیصلہ پیانل کی بھی تشکیل عمل میں آئے گی۔ زونس اور مرکز مفتیان کرام کی نگرانی میں کام کرے گا۔ اس کے علاوہ سیاہ نامہ میں دولہا اور دلہن کی طرف سے متفقہ حکم کو نکاح کے وقت تسلیم کرنے کے لئے سیاہ نامہ میں تبدیلی پر بھی شرعی فیصلہ بورڈ غور کرے گا۔ اس کے علاوہ نصابی کتب میں اسلام اور مسلمانوں کے تعلق سے غلط مضامین پر بھی یہ بورڈ نظر رکھے گا اور مؤثر نمائندگی کرے گا۔ اس کے علاوہ غیر مسلم مذہبی رہنماؤں کے ساتھ مفتیان و علماء کی ماہانہ نشستیں مختلف عنوانات سے منعقد ہوں گی جس میں غلط فہمیوں کے ازالہ کی کوشش کی جائے گی۔ تمام دینی و ملی جماعتیں اور بڑے دینی مدارس کے علماء و مفتیان کے علاوہ نامور وکلاء اس اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔ اس کے نونامزد مسلم چیرمین اور منتخبہ صدرنشین وقف بورڈ جناب محمد سلیم بھی شرکت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT