Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / شرفیہ قرات اکیڈیمی کا تیسرا سالانہ جلسہ تقسیم اسناد تجوید و قرات و شجرہ

شرفیہ قرات اکیڈیمی کا تیسرا سالانہ جلسہ تقسیم اسناد تجوید و قرات و شجرہ

فروغ تجوید و قرات کیلئے حافظ قاری محمد نصیر الدین منشاوی کی خدمات قابل تقلید و تحسین
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( راست ) : شرفیہ قرات اکیڈیمی کے سالانہ جلسہ تقسیم اسناد سے جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی یہ محفل انوکھی محفل ہے جو کہ خالص فن تجوید و قرات کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ حافظ قاری محمد نصیر الدین منشاوی کی خدمات قرآن کی ستائش کیا اور کہا کہ قاری نے ادارہ سیاست کے لیے ’ تجوید القرآن ‘ کے نام سے تجوید سیکھنے کے لیے ایک ڈی وی ڈی ’ تجوید القرآن ‘ کے نام سے تیار کی جس میں تجوید کے اٹھائیس اسباق ہیں روزانہ اگر ایک سبق بھی اگر بچوں کو پڑھایا جائے تو مہینہ بھر میں یہ ڈی وی ڈی کے اسباق مکمل ہوجاتے ہیں ۔ الحمدﷲ آج ساری دنیا میں ( تجوید القرآن ڈی وی ڈی ) سنی جارہی ہے اور ساری دنیا میں اس کے پانچ لاکھ سے زیادہ نسخے مفت تقسیم ہوچکے ہیں ۔ اکیڈیمی کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں ، طلباء وطالبات میں فن تجوید و قرات کو فروغ دینے کے لیے اکیڈیمی بے لوث خدمت کررہی ہے ۔ حافظ قاری محمد نصیر الدین منشاوی نے کہا کہ فن تجوید و قرات کا علم توفیقی ہے اس سلسلے میں قرآن مجید کے نزول سے آج تک امت میں کسی کا اختلاف نہیں رہا اور یہ فن سید الکونین محمد مصطفی ﷺ سے سینہ بہ سینہ ہم تک پہنچا ۔ اکیڈیمی بالکل مفت تعلیم فراہم کرتی ہے اور امتحان منعقد کرتے ہوئے طلباء کے ذوق و شوق کو پروان چڑھانے کے لیے اسناد و شجرہ تقسیم کرتی ہے ۔ جلسے کو مولانا غیاث احمد رشادی ، مولانا عبدالمقتدر رشادی ، ڈاکٹر غلام عباس احمد ، ڈاکٹر نعمت اللہ خاں ، ڈاکٹر مفتی محمد محامد ہلال اعظمی ، قاری عبدالمنان نے مخاطب کیا ۔ طلباء نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ، حافظ و قاری محمد نصیر الدین منشاوی نے شکریہ ادا کیا ۔ مفتی محامد ہلال اعظمی کی دعا پر جلسہ اختتام کو پہنچا ۔۔

TOPPOPULARRECENT