Tuesday , December 19 2017
Home / شہر کی خبریں / شرمدان اور صفائی مہم شروع کرنے مئیرس کو وزیراعظم کا مشورہ

شرمدان اور صفائی مہم شروع کرنے مئیرس کو وزیراعظم کا مشورہ

حیدرآباد ۔ 22 ۔ ستمبر : ( این ایس ایس ) : سوچھ بھارت مشن کے سلسلہ میں وزیراعظم نے اپیل کی کہ تمام مئیرس اور بلدی اداروں کے چیرمین کی جانب سے 15 ستمبر تا 2 اکٹوبر ملک گیر شرمدان اور صفائی مہم چلائی جائے اور اس کا تھیم ’ سوچھتا ہی سیوا ‘ ہو ۔ اس سلسلہ میں حیدرآباد مئیر کو ایک مکتوب روانہ کیا گیا جو مرکزی مملکتی وزیر امکنہ اور شہری امور سے وصول ہوا ۔ شرمدان کو تمام شہریوں ، اسٹیک ہولڈرس ، بلدی اداروں ، یوتھ ، ڈیفنس پرسنل ، خواتین ، بچوں ، اسپورٹ پرسن ، کارپوریٹس ، وزارتوں ، سیول سرونٹس وغیرہ کی جانب سے شروع کیا جانا ہوگا ۔ سروترا سواچھتا کو بڑے پیمانہ پرہاسپٹلس ، پارکس ، مجسموں ، بس اسٹاپس وغیرہ پر شروع کرنا ہوگا اور تمام اہم مقامات پر صفائی مہم چلانی ہوگی ۔ رہائشی کامپلکسیس ، ہاوزنگ سوسائٹیز کی جانب سے صفائی مہم چلانی ہوگی اور بلدی اداروں کی جانب سے فلائی اوورس بس اسٹانڈس پر صفائی کا کام کرنا ہوگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT