Thursday , December 14 2017
Home / تفریح / شرمیلا ٹیگور کو لائف اچیومنٹ ایوارڈ

شرمیلا ٹیگور کو لائف اچیومنٹ ایوارڈ

نئی دہلی۔ 25 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) وہ ’’سپنوں کی رانی‘‘ کی حیثیت سے شاید اب بھی دلوں پر راج کرتی ہے اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کا اعزاز سینئر اداکارہ شرمیلا ٹیگور کی زندگی کے خاکے میں ایک اور نمایاں بات ہے۔ 72 سالہ اداکارہ کو سنیما کے شعبہ میں ان کے یادگار رول پر یہاں پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اس ایوارڈ سے نوازا ہے۔ دفتر وزیراعظم سے وابستہ مملکتی وزیر جیتندر سنگھ اور دہلی بی جے پی کے سربراہ منوج تیواری نے شرمیلا ٹیگور کو یہ ایوارڈ گزشتہ شب سیری فورٹ آڈیٹوریم میں پیش کیا۔ شرمیلا نے 1959ء میں ستیہ جیت رے کی بنگالی فلم ’اپور سنسار‘ سے فلمی کیریئر کی شروعات کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT