Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / شرمیلا ٹیگور کی ہندوستان واپسی

شرمیلا ٹیگور کی ہندوستان واپسی

نئی دہلی ۔ 23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندی فلموں کی سینئر اداکارہ شرمیلا ٹیگور آج واگھا سرحد پار کرکے ہندوستان آ گئیں۔ ایک روز قبل پاکستان کے ایمیگریشن حکام نے ان کے سفری کاغذات میں پولیس رپورٹ نہ پائے جانے پر انہیں سرحد پر ہی روک لیا تھا اور ہندوستان میں داخلہ کی اجازت نہیں دی تھی۔ 71 سالہ اداکارہ کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے واگھا سرحد پر ہی روک لیا تھا۔ دریں اثنا شرمیلا ٹیگور کے ایک پروٹوکول آفیسر نے متعلقہ پولیس اسٹیشن سے رابطہ قائم کرکے اندرون دو گھنٹے بذریعہ فیکس مطلوبہ پولیس رپورٹ حاصل کرلی تاہم جب تک ضابطہ کی تکمیل ہوپاتی اس وقت تک شرمیلا ٹیگور نے واگھا سرحد پار کرنے کا ارادہ (اتوار کو) ترک کردیا اور آج انہوں نے سرحد پار کرلی اور ہندوستان آ گئیں۔ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران انہوں نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے ان کی شخصی رہائش گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے ان کے ارکان خاندان کے ساتھ ڈنر بھی کیا۔

TOPPOPULARRECENT