Saturday , September 22 2018
Home / سیاسیات / شرومنی اکالی دَل کو انتخابی ریالی ’’پول کھول‘‘کی اجازت

شرومنی اکالی دَل کو انتخابی ریالی ’’پول کھول‘‘کی اجازت

چندی گڑھ۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب اور ہریانہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس آر کے جس نے پنجاب حکومت کو ہدایات جاری کی کہ شرومنی اکالی دل پارٹی کو کل فرید کورٹ میں اپنی انتخابی ریالی ’’پول کھول‘‘ کی اجازت دیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ نہ ہونے پائے۔ جمعہ کو پارٹی نے اس معاملے میں عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ اکالی دل کے نمائندہ دھن بیر سنگھ سودھی نے کہا کہ عدالت نے اس ریالی کی اجازت دے دی ہے اور پولیس کو ہدایات جاری کی کہ وہ اس موقع پر پرامن و قانون کو یقینی بنائے۔ درخواست گذار اور اکالی دل کے ترجمان اور سابق وزیر دلجیت سنگھ چیما نے کہا کہ فریدکورٹ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جنہوں نے اس ریالی پر پابندی لگا دی تھی، عدالت نے ان کے حکم کو کالعدم قرار دیا ۔ پولیس کا مفروضہ تھا کہ ریالی کے مقام سے 40 کیلومیٹر دور اکالی ورکرس اور انتہا پسند سکھ برگاری کے درمیان تصادم ہوسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT