Monday , April 23 2018
Home / ہندوستان / شرپسندوں نے دیوارِ قبرستان توڑی

شرپسندوں نے دیوارِ قبرستان توڑی

لکھنؤ، 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں لکھنؤ کے مڈیاوں علاقے میں شرپسند عناصر نے ایک قبرسان کی دیوار کو نقصان پہنچایا ہے ۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مڈیاوں علاقے میں کل رات تقریباً دس بجے فیض اللہ گنج وارڈ نمبر دو میں چند شرپسند عناصر نے قبرستان کی دیوار توڑ دی۔ اطلاع ملنے پر ضلع انتظامیہ نے منہدم دیوار کو رات میں ہی مرمت کرادی۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں بیس نامعلوم افراد کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔اور پولیس مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کررہی ہے ۔

کشمیر میں انتہاپسند گرفتار
سری نگر، 16مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر کے کلگام ضلع میں سیکورٹی فورسیز نے ایک مشتبہ انتہاپسند کو گرفتار کرکے اس کے پاس سے ایک پستول ضبط کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے آج بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سیکورٹی فورسیز نے انتہاپسند کو گرفتار کیا ہے ۔ اس کے سے پستول سمیت گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT