Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / شرپسندوں کی گرفتاری کا تیقن

شرپسندوں کی گرفتاری کا تیقن

اوٹکور میں منعقدہ اجلاس سے رکن پارلیمان جیتندر ریڈی کا خطاب

اوٹکور ۔ /12 ستمبر ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوٹکور میں ہوئے مسلم افراد پر اکثریتی فرقہ کے حملہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے ایم پی جتندر ریڈی ٹی آر ایس محبوب نگر اور رکن اسمبلی مکتھل رام موہن ریڈی نے ٹھیک 5 بجے دورہ کیا اس موقع پر جامع مسجد پنچ میں ایک ہنگامی میٹنگ میں جناب جتندر ریڈی نے کہا کہ بہت جلد اوٹکور کی صورتحال جو کشیدہ ہوئی ہے اس کے حل کیلئے وہ خود جدوجہد کرنے کا وعدہ بھی کیا ۔ یہ فساد چھوٹے سے دیہات میں ہونا افسوسناک ہے ۔ خاطیوں کی برابر گرفتاری ہوگی ، آئندہ سے امن کیلئے خود کو آتے ہوئے ایسے مسائل کو حل کروانے بات کی ۔ جناب ناصر خان سابق کونسلر تلگودیشم پارٹی نے جتندر ریڈی ، رام موہن ریڈی سے راست طور پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں میں امن سے رہنے پر اس فضاء کو مکدر کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے ۔ جناب ناصر خان نے بتایا کہ جامع مسجد کے پاس ایک بڑی دیوار جو کہ مین سڑک سے گزرتی ہے اس دیوار کو مسجد کامپلکس میں تبدیل کرکے کامپلکس بنانے کیلئے تعاون کی ۔ ایم پی اور ایم ایل اے کو واقف کروایا جو کہ اس دیوار پر گنیش مورتیوں جلوس والے مسجد پر گلال ڈالکر شرپسندی کرتے ہیں اگر کامپلکس بنایا جائے تو اشرار کی شرارت ختم ہوجائے گی اور گلال جامع مسجد میں اندر تک نہیں آسکتا ہے ۔ ایم ایل اے اور ایم پی نے جامع مسجد کمیٹی کے حضرات اور قائد کونسلر ناصر خان کو بھرپور تیقن دیا کہ بہت جلد اس کام کی تکمیل کی جائے گی ۔ افواہوں پر توجہ نہ دیں شیر و شکر کی طرح رہنے پر ترجیح دیں ۔ اس موقع پر ایم پی ٹی سی گوویندپا اور جناب ڈاکٹر سوریہ پرکاش زیڈ پی ٹی سی رکن ، محمد ابراہیم مکتھل ، بابو ٹیلر ، خالد ہوٹل ، خالد قاضی ، تلگو نامہ نگاروں اور پریس میڈیا ، اردو و تلگو اور ابراہیم شا بھائی ، محبوب علی صدر کمیٹی ، مقبول بڑے پیر کے علاوہ دیگر نوجوانان اوٹکور موجود تھے ۔ آخر میں ایم پی جتندر ریڈی ٹی آر ایس اور ایم ایل اے رام موہن ریڈی نے تمام مسلمانوں سے کہا کہ آج سے امن کیلئے اوٹکور میں کوششیں میری ہوں گی اس کے لئے ایم پی ہو یا ایم ایل اے برابر آپ کے ساتھ رہیں گے اور ناصر خان نے جامع مسجد کی دیوار کیلئے جو مسئلہ اٹھایا ہے ضرور اس کی تکمیل کرونگا تاکہ حالات کو قابو میں رکھا جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT