Monday , November 19 2018
Home / ہندوستان / شرپسند عناصر رائے دہندگان کی فہرستیں چھین کر فرار

شرپسند عناصر رائے دہندگان کی فہرستیں چھین کر فرار

بنگلورو۔9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے حلقہ اسمبلی یشونت پورہ میں فہرست رائے دہندگان میں اخراج ، اندراج اور تبدیلی کے بہانے شرپسند عناصر تقریباً 450 درخواستیں چھین کر فرار ہوگئے۔ اس حلقہ کے رٹرننگ آفیسر ایس یوگیشور نے کہا کہ اس اسمبلی حلقہ کے بوتھ نمبر 74 کے تحت ایک اسکول میں فہرست رائے دہندگان پر نظرثانی کی مہم کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔ دو افراد نے گزشتہ روز پولنگ بوتھ پہنچ کر اس عمل پر اعتراض کرتے ہوئے استدلال پیش کیا کہ اتوار کو سرکاری تعطیل کے باوجود یہ کام کیا جارہا ہے جس میں اور کوئی گڑبڑ ہوسکتی ہے۔ یوگیشور نے کہا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وہ بھی وہاں روانہ ہوئے اور ان کے سمجھانے کے بعد یہ دونوں افراد وہاں سے واپس ہوگئے۔ لیکن دوپہر میں دوبارہ وہاں پہونچے جب ڈیوٹی انجام دینے والے افسران دوپہر کے کھانے کے لیے گئے ہوئے تھے اور وہاں صرف ایک خاتون افسر موجود تھیں جن سے وہ تقریباً 450 درخواستیں چھین کر فرار ہوگیا۔ نامعلوم شرپسند کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT