Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / شرڈی سے واپسی کے دوران حادثہ‘8یاتری ہلاک

شرڈی سے واپسی کے دوران حادثہ‘8یاتری ہلاک

مچھلی پٹنم ۔7اکٹوبر ( پی ٹی آئی) آندھراپردیش کے متوطن 8یاتری اس وقت ہلاک اور دیگر 20زخمی ہوگئے جب ایک خانگی بس ضلع شولا پور( مہاراشٹرا) کے قریب ایک دریا میں گرگئی ۔ یہ حادثہ آج صبح سویرے پیش آیا اور تمام متاثرین کا تعلق مچھلی پٹنم ٹاؤن ضلع کرشنا سے ہے ۔ یہ لوگ شر ڈی سے واپس آکر پنڈاری پورم( مہاراشٹرا) کی سمت روانہ ہورہے تھے ۔ کلکٹر ضلع کر

مچھلی پٹنم ۔7اکٹوبر ( پی ٹی آئی) آندھراپردیش کے متوطن 8یاتری اس وقت ہلاک اور دیگر 20زخمی ہوگئے جب ایک خانگی بس ضلع شولا پور( مہاراشٹرا) کے قریب ایک دریا میں گرگئی ۔ یہ حادثہ آج صبح سویرے پیش آیا اور تمام متاثرین کا تعلق مچھلی پٹنم ٹاؤن ضلع کرشنا سے ہے ۔ یہ لوگ شر ڈی سے واپس آکر پنڈاری پورم( مہاراشٹرا) کی سمت روانہ ہورہے تھے ۔ کلکٹر ضلع کرشنا رگھونند راؤ نے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ مچھلی پٹنم سے روانہ بس میں 50یاتری سوار تھے ‘ ایک موڑ پر یہ بس ڈرائیور کے کنٹرول سے بے قابو ہوگئی جس کے سبب حادثہ کا شکار ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ شولا پور سے نعشوں کی منتقلی کیلئے حکومت آندھراپردیش نے خصوصی ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا ہے جبکہ زخمیوں کو قریبی دواخانہ میں شریک کروا دیا گیا ہے ۔این ایس ایس کے مطابق 8مہلوکین میں 6خواتین شامل ہیں ۔ 20زخمیوں میں اکثر بچے ہیں جنہیں ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا ۔ آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے اس حادثہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے حکومت مہاراشٹرا سے ربط پیدا کیا ۔ مسٹر نائیڈو نے اپنے دو وزراء چناراجپا اور کے رویندرا کو اس حادثہ کے متاثرین کو پہنچائی جانے والی مدد کے انتظامات کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی ۔ مچھلی پٹنم کے تقریباً 50 افراد جو سائی بابا کے بھگت تھے مندر کے درشن کیلئے شرڈی گئے تھے ‘ واپسی کے دوران اس حادثہ کا شکار ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT