Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / شریاس کی سنچری‘ہندوستان نے سیریز جیت لی

شریاس کی سنچری‘ہندوستان نے سیریز جیت لی

پریٹوریا۔9 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ میں منعقدہ اے ٹیموں کی سہ رخی سیریز میں ہندوستانی ٹیم نے میزبان جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کرلیا۔ میزبان جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستانی اے ٹیم کو کامیابی کے لیے 269 رنز کا نشانہ دیا اور تعاقب میں مہمان ٹیم کو اپنے اوپنر کرون نائر(4) اور سنجیو سامسن (12) کی وکٹوں کا جلد نقصان برداشت کرنا پڑا لیکن شریاس ایئر نے سنچری بنانے کے علاوہ وجئے شنکر کے ہمراہ تیسری وکٹ کے لیے 141 رنز کی پارنرشپ نبھاتے ہوئے ٹیم کو شاندار کامیابی دلوائی۔ شریاس نے کپتان منیش پانڈے کے ہمراہ ناقابل تسخیر 109 رنز کی پارٹنرشپ بھی نبھائی اور ہندوستانی ٹیم نے 19 گیندیں قبل ہی 270/3 کے ذریعہ کامیابی حاصل کرلی ۔ شریاس نے 131 گیندوں میں 140 رنز اسکور کئے جس میں 11 چوکے اور 4 چھکے شامل ہیں۔ علاوہ ازیں شنکر نے 72 گیندوں میں 5 چوکوں کی مدد سے تیز رفتار 86 رنز بنائے۔ واضح رہے آسٹریلیائی ٹیم کی دستبرداری کے بعد افغانستان سیریز کی تیسری ٹیم بنی تھی۔

TOPPOPULARRECENT