Sunday , July 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / شریسی کو شوٹنگ میں گولڈ، اوم کے نام دوسرا میڈل

شریسی کو شوٹنگ میں گولڈ، اوم کے نام دوسرا میڈل

گولڈ کوسٹ ۔11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں میں یہاں ہندستانی نشانے بازوں کی شاندار کارکردگی سلسلہ جاری ہے اور خاتون نشانے باز شریسي سنگھ نے خواتین کی ڈبل ٹریپ مقابلہ جیت کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا جبکہ مرد شوٹر اوم متھروال نے برونز میڈلکے طور پر اپنا دوسرا میڈل جیتا ہے ۔آسٹریلیا کے گولڈ کوسٹ میں ہندستان کا یہ12 واں گولڈ میڈل ہے ۔ قبل ازیں مردوں کی50 میٹر پسٹل مقابلے میں اوم نے تیسرے مقام پر رہ کر 201.1 کے اسکور کے ساتھ برونزمیڈل جیتا جو ان کا ان کھیلوں میں دوسرامیڈل ہے ۔ انہوں نے یہمیڈل 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں جیتا تھا۔شریسي سے پہلے ہی میڈل کی کافی امیدیں تھیں اور انہوں نے بھی مایوس نہیں کیا۔ خواتین کی ڈبل ٹریپ مقابلے کے فائنل میں وہ2+96 اسکور کے ساتھ سرفہرست رہیں اور گولڈ میڈل جیتا جبکہ آسٹریلیا کی ایما کاکس نے 1+96 اسکور کے ساتھ سلورمیڈل جیتا۔ برونزمیڈل اسکاٹ لینڈ کی لنڈا پیئرسن کو ملا جنہوں نے فائنل میں 87 کا اسکور بنایا۔اسی مقابلے کے فائنل میں دیگر ہندستانی خاتون شوٹر اور دولت مشترکہ کھیلوں میں پہلی مرتبہ کھیلنے والی ورشا ورمن 86 کے اسکور کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہیں اور برونز میڈل فاتح سے ایک نشان پیچھے رہ کر میڈل سے چوک گئیں۔ ورشا نے 21، 25، 21 اور 19 کے اسکورکیا جبکہ لنڈا نے ان سے آخری راؤنڈ میں ایک نشان بہتر 20 کے اسکور کے ساتھ پوڈیم پر جگہ بنالی۔26 سالہ شریسي نے 10 مضبوط کھلاڑیوں کی فیلڈ میں حیرت انگیز کھیل دکھاتے ہوئے 24، 25، 22 اور 25 کے اسکور بناکر ا یماکاکس کو پیچھے چھوڑدیا جو 23، 28 اور 27 کے اچھے اسکور کے بعد چوتھے راؤنڈ میں 18 کے اسکور کے ساتھ ہار گیئں۔ کھیلوں کے ساتویں دن کا پہلا میڈل ہندستان کے اوم کو ملا جو 50 میٹر پسٹل مقابلے کے کوالیفائی راؤنڈ میں سب سے زیادہ 549 کے اسکور کے ساتھ سب سے اوپر رہے جبکہ دو دن پہلے 10 میٹر ایئر پسٹل میں گولڈ میڈل جیتنے والے جیتو رائے نے 542 کے اسکور کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہ کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔

TOPPOPULARRECENT