Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / شریشٹ بھارت نونرمان سینا کے صدور کا اعلان

شریشٹ بھارت نونرمان سینا کے صدور کا اعلان

عنقریب ریاستی و ضلعی سطح کی کمیٹیاں، کالیداس مکرجی کی پریس کانفرنس

عنقریب ریاستی و ضلعی سطح کی کمیٹیاں، کالیداس مکرجی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 20 ڈسمبر (سیاست نیوز) ایک بھارت شریشست بھارت نونرمان سینا نے دونوں ریاستوں ریاست تلنگانہ اور ریاست آندھراپردیش کے صدور کا انتخاب عمل میں لایا ہے جن میں صدر تلنگانہ ایک بھارت شریشت بھارت نونرمان سینا کی حیثیت سے مسٹر ہریش کمار کو اور جبکہ صدر آندھراپردیش ایک بھارت شریشٹ بھارت نونرمان سینا کی حیثیت سے مسٹر پرکاش کمار مامڈی کو منتخب کیا گیا۔ یہ بات آج یہاں صدر نیشنل ایک بھارت شریشٹ بھارت نونرمان سینا مسٹر کالیداس مکرجی پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ریاستوں کے فی الوقت صدور کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے اور عنقریب دونوں ریاستوں کی ریاستی اور ضلعی سطحی پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ سینا کا مقصد وزیراعظم ہند نریندر مودی کے نظریات کو فروغ دیتے ہوئے دونوں ریاستوں کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کرتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تعاون کرتے ہوئے ریاستوں کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے سے متعلق عوام میں شعور بیدار کرتے ہوئے عوامی مسائل کو حکومت کے علم میں لانا ہے۔ اس موقع پر سینا قائدین مسرز اودئے، سدرشن، پرکاش اور بھانو بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT