Wednesday , December 13 2017
Home / اضلاع کی خبریں / شریعت اسلامی ساری انسانیت کیلئے رحمت

شریعت اسلامی ساری انسانیت کیلئے رحمت

تانڈور میں کل جماعتی جلسہ، مولانا عبدالقوی اور دیگر علماء کا خطاب
تانڈور۔/8نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تانڈور میں جلسہ تحفظ شریعت نیشنل گارڈن شادی خانہ میں منعقد ہوا۔ کل جماعتی جلسہ عام میں مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی مدنی ناظم اعلیٰ کل ہند جماعت اہلحدیث نے کہا کہ طلاق ثلاثہ و یکساں سیول کوڈ جیسے حساس مسائل کو چھیڑ کر مرکزی حکومت نے مسلمانوں میں الجھن پیدا کردی ہے۔ مولانا حامد محمد خاں امیر جماعت اسلامی تلنگانہ و اڑیسہ نے مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ پورے ملک میں شراب بندی نافذ کردے تو ملک میں طلاق کے معاملات میں 50 فیصد سدباب ہوجائے گا۔ مولانا عبدالقوی ناظم مدرسہ اشرف العلوم سعیدآباد حیدرآباد نے اپنی تقریر میں مسلمانوں میں اتحاد پر زور دیا۔ مفتی صادق محی الدین فہیم جامعہ نظامیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سارے انسان آدم کی اولاد ہیں اور اسلام ساری انسانیت کیلئے رحمت ہے۔ حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیت العلماء تلنگانہ کے فرزند حافظ پیر خلیق احمد نے لاء کمیشن کے سوالنامہ پر اعتراض کیا۔ صدر مسلم ویلفیر اسوسی ایشن تانڈور حاجی احمد کی صدارت میں منعقدہ اس جلسہ عام کا آغاز حافظ محمد شاہد کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔ سکریٹری عبدالرحمن مجاہدی نے مسلم ویلفیر اسوسی ایشن تانڈور کی 20سالہ کارکردگی کی جائزہ رپورٹ پیش کی۔ جناب عبدالاحد صدر اسوسی ایشن نے اپنی تقریر میں مسلم پرسنل لاء میں مداخلت پر مرکزی حکومت کو انتباہ دیا۔ مسرس محمد خواجہ عرف پاشاہ بھائی امیر مشاورت مسلم ویلفیر اسوسی ایشن تانڈور، ڈاکٹر شیخ مقصود ساجد ، مولانا خلیل حسن محمدی، منصور کریم سیٹھ لائق علی سابق صدر عیدگاہ کمیٹی تانڈور، سید کمال اطہر ریاستی صدر ویلفیر پارٹی آف انڈیا، عبدالہادی شہری صدر مجلس تانڈور، سید ساجد علی نائب صدر نشین بلدیہ تانڈور، سراج صمدانی امیر جماعت اسلامی تانڈور، مجید بہاء الدین نائب صدر اسوسی ایشن وغیرہ نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT