Wednesday , December 19 2018

شریف کے دورہ ہند سے بحالی امن کا موقع

اسلام آباد۔25مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم پاکستان نواز شریف کا نامزد وزیراعظم ہندوستان نریندر مودی کی تقریب حلف برداری کا فیصلہ امن کو ایک موقع دینے کی درست سمت اقدام ہے ۔ پاکستانی ذرائع ابلاغ نے اپنی خبروں میں ان کے دورہ کی خبر کو نمایاں اہمیت دیتے ہوئے یہ تاثر ظاہر کیا۔ روزنامہ ’ایکسپریس ٹریبون‘ نے اپنی خبر میں اسے درست اقدام قرار دیا ۔ دی نیوزی انٹریشنل کی خبر میں وزیراعظم کے اقدام سے مثبت نتائج برآمد ہونے کی توقع ظاہر کی۔ روزنامہ نے کہا کہ نواز شریف اور نریندر مودی دونوں کیلئے باہمی تعلقات کو بحال کرنے کا یہ تاریخی موقع ہے ۔

TOPPOPULARRECENT