Tuesday , January 16 2018
Home / شہر کی خبریں / شریمتی جے ایشوری بائی کی سرکاری طور پر برسی تقاریب

شریمتی جے ایشوری بائی کی سرکاری طور پر برسی تقاریب

ڈاکٹر جے گیتا ریڈی کی چیف منسٹر سے نمائندگی پر کے سی آر کا فیصلہ

ڈاکٹر جے گیتا ریڈی کی چیف منسٹر سے نمائندگی پر کے سی آر کا فیصلہ
حیدرآباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ممتاز تلنگانہ جہدکار و سابق رکن اسمبلی شریمتی جے ایشوری بائی کی 24 فروری کو برسی تقاریب سرکاری طور پر منعقد کرنے حکومت تلنگانہ نے فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں ڈاکٹر جے گیتا ریڈی سابق وزیر ( دختر جے ایشوری بائی ) و کانگریس قائد نے آج سکریٹریٹ میں چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کی اور شریمتی جے ایشوری بائی کے علحدہ ریاست تلنگانہ جدوجہد میں سال 1969 کے دوران ادا کئے گئے رول سے واقف کروایا ۔ جس کی روشنی میں چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اپنے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شریمتی جے ایشوری بائی کی وردھنتی تقاریب کے سرکاری طور پر انعقاد عمل میں لائے جانے سے اتفاق کیا اور اس سلسلہ میں بہت جلد ضروری احکامات جاری کرنے کا تیقن دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر نے کہا کہ شریمتی جے ایشوری بائی کے مکمل حالات زندگی کو تدریسی نصاب میں شامل کیا جائے گا ۔ چیف منسٹر نے ڈاکٹر جے گیتا ریڈی سے دوران گفتگو بتایا کہ سال 1969 میں علحدہ ریاست تلنگانہ کے مطالبہ پر منظم کردہ جدوجہد اور احتجاج کے دوران شریمتی جے ایشوری بائی کی تقاریر کافی ہمت افزاء ہونے کے علاوہ عام آدمی کو جدوجہد میں شامل ہونے پر مجبور ہونے جیسی ہوا کرتی تھیں ۔ چیف منسٹر نے اس موقع پر شریمتی جے ایشوری بائی کی تلنگانہ کے لیے انجام دی گئی خدمات کی زبردست ستائش کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT