Tuesday , December 11 2018

شریمتی جے ایل بی ہری پریہ کی خدمات محکمہ مال پر دوبارہ مامور

حیدرآباد۔/26مئی، ( سیاست نیوز) محکمہ اقلیتی بہبود نے شریمتی جے ایل بی ہری پریہ ڈپٹی کلکٹر کی خدمات کو ان کے متعلقہ محکمہ مال کو واپس کردیا ہے۔ اس سلسلہ میں آج سکریٹری اقلیتی بہبود نے احکامات جاری کئے۔ شریمتی ہری پریہ ڈپٹی کلکٹر ڈیپوٹیشن پر وقف بورڈ میں او ایس ڈی لینڈ ایکویزیشن کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی تھیں۔ انہوں نے14 مارچ 2016سے میڈیکل لیو حاصل کرلی۔ اس صورتحال میں محکمہ اقلیتی بہبود نے شریمتی ہری پریہ کی خدمات ان کے متعلقہ محکمہ کو فوری اثر کے ساتھ واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف ایکزیکیٹو آفیسر تلنگانہ وقف بورڈ سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ انہیں فوری ریلیو کردیں۔

TOPPOPULARRECENT