Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / شریک حیات سوورا پر کتاب کی پہلی جلد صدرجمہوریہ کو حاصل

شریک حیات سوورا پر کتاب کی پہلی جلد صدرجمہوریہ کو حاصل

نئی دہلی ۔ 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج کتاب ’’صدرجمہوریہ کی بیوی آنجہانی سوورا مکرجی‘‘ کی پہلی جلد حاصل کی۔ آج صدرجمہوریہ کی شادی کی سالگرہ تھی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدرجمہوریہ ہند نے کہا کہ سوورا لازمی طور پر خاتون خانہ تھیں۔ انہیں موسیقی سے (خاص طور پر ٹیگور کی موسیقی سے) گہری دلچسپی تھی۔ انہوں نے ٹیگور کی موسیقی غیربنگالی ناظرین تک پہنچانے کی کوشش کی۔ پرنب مکرجی نے کہا کہ وہ سنگیتا بھوج کے جو کتاب کی مصنف ہیں، مشکور ہیں اور ان تمام کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے یہ کتاب شائع کی۔ نائب صدرجمہوریہ محمد حامد انصاری نے کہا کہ سوورا مکرجی موسیقی کی ایک فنکار اور سرپرست تھیں۔ وہ ایک مصور، ایک مصنف، ایک استاد، ایک ماں اور ایک ایسے شخص کی شریک حیات تھیں جو ملک کے اعلیٰ ترین عہدہ پر فائز ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا موقع کتاب کے اجراء کا بہترین موقع ہے کیونکہ یہ ہمارے صدر کی شادی کی سالگرہ کا دن بھی ہے۔

 

ریزرو بینک پر کانگریس لیڈر پی چدمبرم کی تنقید
نئی دہلی 13 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے آج ریزرو بینک پر تنقید کی کہ اس نے نوٹ بندی کے آٹھ ماہ بعد نوٹوں کی گنتی کے مشین خریدے ہیں ۔ انہوں نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں ریزرو بینک سے سوال کیا کہ کیا بینک نے لیزنگ کے تعلق سے نہیں سنا تھا ۔ انہوں نے این ڈی اے کی مدرا اسکیم کے تعلق سے بھی مضحکہ اڑایا اور کہا کہ حکومت کے اس تعلق سے ادعا جات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے حکومت سات کروڑ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا ادعا کر رہی ہے جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔

TOPPOPULARRECENT