Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / شری رام یونیورسل اسکول میں کل سے دو روزہ کارنیوال ،’ بیاک ٹو مالگڈی ڈیز ‘ ایونٹ میں شرکت کیلئے بچوں اور پیرنٹس سے خواہش

شری رام یونیورسل اسکول میں کل سے دو روزہ کارنیوال ،’ بیاک ٹو مالگڈی ڈیز ‘ ایونٹ میں شرکت کیلئے بچوں اور پیرنٹس سے خواہش

حیدرآباد ۔ 5 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : شری رام یونیورسل اسکول کی جانب سے دو روزہ کارنیوال 7 جنوری کو اس کے کیمپس ، فینانشیل ڈسٹرکٹ گچی باولی میں 7 جنوری سے 10 تا 3 بجے دن منعقد کیا جائے گا ۔ جس میں شرکت کے لیے تمام بچوں اور ان کے والدین کو مدعو کیا جارہا ہے ۔ مالگڈی ڈیز کے نظریہ سے تحریک پاکر منعقد کیے جارہے اس ایونٹ میں بچوں اور بڑوں کے لیے فن سے بھر پور سرگرمیاں ہوں گی جیسے پٹو ، ولیج کرکٹ ، گلی ڈنڈا ، ٹائر ریسنگ چیالنج ، لٹو ، ماربل گیمس وغیرہ ۔ نیز کیمپس میں بچوں اور بڑوں کے لیے ایک کائٹ فیسٹیول کا اہتمام بھی کیا جائے گا ۔ ’ بیاک ٹو مالگڈی ڈیز ‘ ٹائیٹل کے ساتھ اس ایونٹ کو ایک مالگڈی ولیج میں تبدیل کیا جائے گا ۔ والدین سے کہا جارہا ہے کہ وہ ان کے بچوں کو اس ایونٹ میں لائیں ۔ دلچسپی رکھنے والے فون نمبر 9014039119 پر ربط کرسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT