Friday , October 19 2018
Home / دنیا / شری سینی کو مس انڈیا یوایس اے 2017ء کا خطاب

شری سینی کو مس انڈیا یوایس اے 2017ء کا خطاب

واشنگٹن ۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) واشنگٹن کی ساکن شری سینی کو مس انڈیا یو ایس اے 2017ء کا فاتح قرار دیا گیا ہے۔ 21 سالہ شری سینی یونیورسٹی آف واشنگٹن کی طالبہ ہے اور خطاب جیتنے کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ خدمت خلق کے لئے اپنی زندگی وقف کردینا چاہتی ہیں۔ شری سینی جب 12 سال کی تھیں تو انہیں قلب کا عارضہ لاحق ہوگیا تھا اور ڈاکٹروں نے پیس میکر ان کے قلب میں نصب کیا تھا جس کے بعد یہ بھی کہا جانے لگا تھا کہ وہ زندگی بھر رقص نہیں کرسکتیں۔ تاہم انہوں نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔ شری سینی کے والدین پنجاب سے امریکہ منتقل ہوئے تھے۔ خوبصورتی کے اس مقابلہ میں کینسر سرجن کویتا ملہوترہ پٹانی جن کا تعلق فلوریڈا سے ہے، کو مسز انڈیا یو ایس اے کا خطاب دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT