Wednesday , December 19 2018

شر پسندوں نے مغربی بنگال کے اسلام پور کا نام بدل دیا ۔ 

کلکتہ : اترپردیش کی حکومت شہروں او رعمارتوں کے نام بدلنے میں مشہور ہوگئی ہیں ۔ اوراب یوپی میں گوشت اور شراب پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ لیکن مغربی بنگال کے کچھ شر پسند عناصر نے شہر کا نام بدل دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سرکاری دستاویزات میں درج مغربی بنگال کے شمالی دیناج کے اسلام پور کو نامعلوم لوگوں نے راتوں رات ایشور پور بنادیا۔

مزید حیرت کی بات یہ ہے کہ آرایس ایس اور وی ایچ پی کے اسکولس ، فاتر او رگاڑیوں پر اسلام پور کی جگہ ایشور پور لکھا ہوا ملا ۔ اسکول انتظامیہ کو بھی خبر نہیں کہ اسکول کے بورڈ پر اسلام پور کی جگہ ایشورپور تحریر ہے ۔ او ر اسکول کے تحت چلائے جانے والی اسکول وین پر بھی ایشو پور تحریر ہے۔ حالانکہ اسکول کی دستاویزات پر اسلام پور ہی لکھا ہوا ہے ۔ او روی ایچ پی کے دفتر کے بورڈ پر بھی اسلام پور کی جگہ ایشور پور لکھ دیاگیا ہے۔

اس بارے میں وی ایچ پی کے ترجمان نے کہا کہ پہلے اس جگہ کا نام ایشور پور ہی تھا

TOPPOPULARRECENT