Monday , November 20 2017
Home / Top Stories / ششانک منوہر بی سی سی آئی کی صدارت سے مستعفی

ششانک منوہر بی سی سی آئی کی صدارت سے مستعفی

پہلے آزاد آئی سی سی چیئرمین بننے کی تیاری ۔ بی سی سی آئی صدارت کیلئے انوراگ ٹھاکر نمایاں
نئی دہلی ، 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ششانک منوہر آج صدر بی سی سی آئی کی حیثیت سے سبکدوش ہوگئے، جنھیں دوسری میعاد کیلئے آنجہانی جگموہن ڈالمیا کی جگہ مقرر کئے بمشکل سات ماہ گزرے ہیں اور اب وہ آئی سی سی کے پہلے آزاد چیئرمین کے طور پر جائزہ لینے کیلئے تیار ہیں۔ منوہر ایسے وقت عہدہ چھوڑے جارہے ہیں جبکہ بورڈ کو سپریم کورٹ کے مقررہ جسٹس لودھا پیانل کی اصلاحی سفارشات کی تعمیل کرنے کی ہدایت دی جارہی ہے۔ بورڈ سکریٹری انوراگ ٹھاکر کو موسومہ مکتوب میں منوہر نے کہا، ’’میں اس کے ذریعے صدر بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا کے عہدہ سے فوری اثر کے ساتھ میرا استعفا پیش کرتا ہوں۔

میں بی سی سی آئی نمائندہ برائے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی حیثیت سے بھی فوری اثر کے ساتھ مستعفی ہورہا ہوں، نیز ایشین کرکٹ کونسل کیلئے ذمہ داری بھی چھوڑتا ہوں جس کیلئے مجھے بی سی سی آئی کی جنرل باڈی نے نامزد کیا تھا۔ میں میرے رفقاء اور اسٹاف کا میری میعاد کے دوران تعاون و مدد کیلئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں آپ تمام کیلئے نیک تمنائیں ظاہر کرتا ہوں کہ کرکٹ کے کاز کو عظیم تر بلندیوں تک لے جائیں۔‘‘ معتبر ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی سکریٹری انوراگ ٹھاکر کو اہم عہدہ کیلئے بڑا دعوے دار سمجھا جارہا ہے۔ آئی پی ایل چیئرمین راجیو شکلا بھی اس دوڑ میں صدر مہاراشٹرا سی اے اور بڑے بزنس مین اجئے شرکے کے ساتھ موجود ہیں۔ بی سی سی آئی قواعد کے مطابق اسپیشل جنرل میٹنگ اندرون 15 یوم طلب کرنا ہوگا۔ اس طرح کی میٹنگ کی طلبی سکریٹری ٹھاکر کا اختیارِ تمیزی ہوتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT