Sunday , January 21 2018
Home / سیاسیات / ششی تھرور سے ایس آئی ٹی کی پوچھ تاچھ

ششی تھرور سے ایس آئی ٹی کی پوچھ تاچھ

نئی دہلی 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس ایم پی ششی تھرور سے اُن کی اہلیہ سنندا پشکر کی پُراسرار موت کے سلسلہ میں اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے آج پوچھ تاچھ کی۔ ایس آئی ٹی دفتر واقع وسنت وہار جنوبی دہلی میں سنندا کی موت سے متعلق مختلف پہلوؤں کے بارے میں ششی تھرور سے سوالات کئے گئے۔ گزشتہ 4 ہفتوں کے دوران دوسری مرتبہ اُن سے

نئی دہلی 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس ایم پی ششی تھرور سے اُن کی اہلیہ سنندا پشکر کی پُراسرار موت کے سلسلہ میں اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے آج پوچھ تاچھ کی۔ ایس آئی ٹی دفتر واقع وسنت وہار جنوبی دہلی میں سنندا کی موت سے متعلق مختلف پہلوؤں کے بارے میں ششی تھرور سے سوالات کئے گئے۔ گزشتہ 4 ہفتوں کے دوران دوسری مرتبہ اُن سے پوچھ تاچھ کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ بعض تفصیلات معلوم کرنے کے لئے ششی تھرور کو طلب کیا گیا تھا۔ پولیس ٹیم جو اِس قتل کی تحقیقات کررہی ہے، اب تک 15 افراد بشمول ششی تھرور، اُن کے اسٹاف ارکان اور قریبی دوستوں سے پوچھ تاچھ کرچکی ہے۔ سنندا پشکر کے فرزند شیو مینن سے بھی 5 فروری کو پوچھ تاچھ کی گئی تھی۔ 52 سالہ سنندا پشکر 17 جنوری 2014 ء کی شب جنوبی دہلی میں واقع ایک فائیو اسٹار ہوٹل کے کمرہ میں مردہ پائی گئی تھی۔ اِس سے ایک دن قبل اُن کی پاکستانی صحافی مہر تراڑ کے ساتھ ٹوئٹر پر لفظی جھڑپ ہوئی تھی۔ ششی تھرور کے مہر تراڑ سے مبینہ تعلقات کے سلسلہ میں یہ بحث ہوئی تھی۔ پولیس نے اِس واقعہ کے سلسلہ میں گزشتہ ماہ قتل کا مقدمہ درج کیا۔

TOPPOPULARRECENT