Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / ششی کلا کو 5 روزہ پیرول

ششی کلا کو 5 روزہ پیرول

بنگلورو ۔6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جیل میں قید آل انڈیا انا ڈی ایم کے لیڈر وی کے ششی کلا کو آج کرناٹک میں جیل حکام نے 5 روزہ پیرول عطا کردیا تاکہ وہ اپنے شوہر سے ملاقات کرسکیں جو چینائی کے ایک دواخانے میں جگر اور گردے کی پیوندکاری کرانے کے بعد زیر علاج ہیں۔ جیل کے حکام نے کہا کہ ششی کلا نے 15 روز کے لیے پیرول چاہی تھی لیکن انہیں صرف 5 دن کی مہلت دی گئی ہے۔ ان کی پہلی درخواست کو فنی بنیادوں پر 3 اکٹوبر کو مسترد کردیا گیا تھا کیوں کہ انہوں نے بعض مطلوبہ دستاویزات پیش نہیں کیے تھے۔ اس کے بعد ششی کلا نے پیرول کے لیے تازہ عرضی داخل کی۔ وہ آج چینائی کے لیے روانہ ہورہی ہیں۔ ٹاملناڈو کے راجیہ سبھا رکن نونیت کرشنن نے ششی کلا کے پیرول کے لیے حلف نامہ دیا ہے، ان کے وکیل کرشنپا نے احاطہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں کو یہ بات بتائی۔ ایک ہزار روپئے کی ضمانت ڈپازٹ بھی کرائی گئی ہے۔ جیل کے باہر ششی کلا کے تقریباً 100 حامی جمع ہوگئے تھے۔ ششی کلا کے شوہر ایم نٹراجن (74 سال) کی 3 اکٹوبر کو جگر اور گردے کی پیوندکاری کی گئی۔ ششی کلا غیر محسوب اثاثہ جات کے کیس میں خصوصی عدالت کی جانب سے انہیں سنائی گئی سزاء کو سپریم کورٹ میں حق بجانب ٹھہرانے کے بعد اس سال فروری میں یہاں کی پراپنا اگراہارا سنٹرل جیل میں قید کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT